جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، احمد رضا قادری

احمد رضا قادری نے کہا کہ مہاجرین کی نمائندگی آزاد کشمیر کے آئینی نظام کا حصہ ہے، جبکہ جے اے اے سی کی مخالفت حقائق کے منافی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، احمد رضا قادری

احمد رضا قادری نے مہاجرین کی نمائندگی کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے جے اے اے سی پر بیرونی ایجنڈے کے تحت کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

August 7, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے ممتاز رہنما احمد رضا قادری نے جے اے اے سی (جوائنٹ ایکشن کمیٹی) کے موقف اور اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے سیاسی نظام میں مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی نمائندگی کوئی نیا معاملہ نہیں بلکہ یہ 1961 کے بنیادی جمہوریت کے نظام سے مسلسل جاری ہے۔

احمد رضا قادری نے واضح کیا کہ 1974 کے آئینی ایکٹ کے تحت پارلیمانی نظام میں بھی اس نمائندگی کو مکمل احترام کے ساتھ برقرار رکھا گیا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ 1974 کے ایکٹ کے تحت قائم ہونے والی جمہوری حکومت میں آزاد کشمیر کے پہلے وزیراعظم کا انتخاب بھی مہاجرین ہی میں سے ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی نمائندگی ہمیشہ سے آزاد کشمیر کے سیاسی اور آئینی نظام کا لازمی حصہ رہی ہے اور اس کی تاریخی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ احمد رضا قادری کے مطابق اس آئینی نظام کی موجودہ مخالفت صرف ایک مخصوص اور محدود گروہ کی جانب سے کی جا رہی ہے، جو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کے مطابق یہ گروہ یا تو تاریخ اور آئین سے متعلق غلط معلومات کا شکار ہے یا پھر قصداً کسی بیرونی اشارے پر آزاد کشمیر کے سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

دیکھیے: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *