بی بی سی اردو غیر اخلاقی مواد کی اشاعت پر شدید تنقید کی زد میں

بی بی سی کی ویب سائٹ پر مسلسل غیر اخلاقی مواد کی اشاعت کے خلاف علماء اور مذہبی حلقوں نے منبر و محراب سے آواز اٹھانے اور سائٹ کی بندش کا مطالبہ کیا ہ
بی بی سی اردو متنازع مواد کی اشاعت پر شدید تنقید کی زد میں

بی بی سی پر غیر ا کی اشاعت کے خلاف پاکستان بھر کے شہریوں اور علماء کا شدید ردِعمل۔ ویب سائٹ پر پابندی اور منبر و محراب سے آگاہی مہم کا مطالبہ۔

August 7, 2026

بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر مسلسل غیر اخلاقی اور حیا سوز مواد کی اشاعت کے خلاف معاشرے کے مختلف حلقوں اور علماء کرام میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے علماء کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بی بی سی کے اس نصاب کے خلاف منبر و محراب سے باقاعدہ آواز اٹھائیں اور قوم کی رہنمائی کریں۔

شہریوں اور مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ خبر رساں ادارے کی آڑ میں ویب سائٹ پر مسلسل ایسے موضوعات اور مواد کو فروغ دیا جا رہا ہے جو اسلامی اقدار، معاشرتی شرم و حیا اور مقامی روایات کے بالکل منافی ہیں۔

معاشرے کے سرکردہ طبقات نے اس امر پر زور دیا ہے کہ منبر و محراب کے ذریعے جمعہ کے خطبات میں عوام کو اس قسم کے آن لائن گمراہ کن اور نا زیبا مواد سے آگاہ کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو اخلاقی بگاڑ سے بچایا جا سکے۔

پاکستان کے تمام شہریوں اور سماجی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے بی بی سی کی ویب سائٹ پر پاکستان میں فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تمام شہریوں کا مطالبہ ہے کہ آزادیِ صحافت کے نام پر کسی بھی بین الاقوامی ادارے کو مذہبی و اخلاقی حدود پامال کرنے اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دیکھیے: کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ، افغان فریڈم فرنٹ نے ذمہ داری قبول کرلی

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *