رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

باجوڑ: پاک فوج کا 6 دیہات کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج نے باجوڑ کے علاقے گھاکھی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے 6 دیہات کے 800 سے زائد رہائشیوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کر دیں۔
باجوڑ: پاک فوج کا 6 دیہات کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

باجوڑ میں پاک فوج کا 6 دیہات کے لیے فری میڈیکل کیمپ، 876 شہریوں کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی۔ مقامی مشران نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

August 10, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے سرحدی اور دور افتادہ علاقے گھاکھی میں پاک فوج کی جانب سے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس سے سینکڑوں شہری مستفید ہوئے۔

یہ میڈیکل کیمپ گھاکھی، کوہی، گھونڈئی، تلی، چلارگام اور بٹملئی کے دیہات کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے جنرل میڈیسن، سرجری، آنکھوں کے امراض، امراضِ نسواں، نفسیات اور فزیوتھراپی کے شعبوں میں 876 افراد کا مفت معائنہ کیا، جن میں 320 خواتین، 301 بچے اور 255 مرد شامل ہیں۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات اور صحت سے متعلق ضروری معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

دور افتادہ علاقے کی دشوار گزار تحویل میں معیاری علاج اور ادویات کی مفت دستیابی پر مقامی مشران، معززین، جوانوں اور مریضوں نے پاک فوج کے اس جذبہ خیر سگالی کا شاندار الفاظ میں اعتراف کیا۔

علاقائی مشران اور نوجوانوں نے فوجی قیادت اور شعبہ طب سے وابستہ اہلکاروں کے اس طبی اقدام پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے جوان روزِ اول سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ سرحدوں پر پہرہ دینے کے ساتھ ساتھ پاک فوج ان علاقوں میں عوامی فلاح اور طبی امداد کو یقینی بنا کر شہریوں کے تحفظ اور بہبود میں پیش پیش ہے۔

دیکھیے: پاکستان سے اختلافات ختم کیا جائے، ورنہ افغانستان تنہا رہ جائے گا: افغان وزیر

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *