امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

مکہ معاہدہ: پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بھارت کیلئے دردِ سر بن گیا

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔
مکہ دفاعی معاہدہ بھارت کیلئے دردِ سر بن گیا

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت کے لیے سفارتی و عسکری مشکلات پیدا کر دیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں اسے پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔

August 11, 2026

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان 7 اگست کو طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے بھارت کے لیے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

معاہدے کی شرائط کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی مسلح حملہ تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس پر بھارتی اور اسرائیلی حکام نے شدید بے چینی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں پاکستان سے تنازع کی صورت میں سعودی عرب اور ترکیہ بھی معاہدے کے تحت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوج کے نائب سربراہ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کو چین سے سیٹلائٹ معلومات جبکہ ترکیہ سے جدید جنگی و خودکش ڈرونز کی عسکری معاونت حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض اور نئی دہلی کے درمیان 43 ارب ڈالر کی تجارت کے باوجود سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دہائیوں پر محیط دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو ترجیح دی ہے۔

پاکستان نے دفاعی تعاؤن کے تحت ہزاروں فوجی اہلکار، جے ایف 17 جنگی طیارے اور ڈرون اسکواڈرنز سعودی عرب بھیجے ہیں، جبکہ ترکیہ کے ساتھ جدید جنگی بحری جہازوں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا تبادلہ جاری ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ حاکان فیدان نے اس معاہدے کو نیٹو کے آرٹیکل 5 سے مشابہ قرار دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں طاقت کا نیا بلاک تشکیل پا چکا ہے۔

پاکستانی حکام نے اس معاہدے کو خالصتاً دفاعی نوعیت کا قرار دیا ہے، تاہم بھارتی ماہرین کے مطابق اس پیش رفت نے پاکستان کے خلاف بھارت کا عسکری اور سفارتی حساب کتاب انتہائی پیچیدہ بنا دیا ہے۔

دیکھیے: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *