ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں ایرانی وزارت دفاع کی کامیابیاں صرف فوجی سازوسامان کی تیاری تک محدود نہیں بلکہ مؤثر دفاعی صنعتی انقلاب کی نمائندگی کرتی ہیں۔
جنرل علی عبداللہی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اپنے مخالفین کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا ابھرتے ہوئے خطرے کا فیصلہ کن، طاقتور، مؤثر اور تباہ کن جواب دیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں علی عبداللہی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی جارحیت یا وحشیانہ اقدام کا ایرانی مسلح افواج فیصلہ کُن اور تباہ کُن جواب دیں گی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو شیطانِ بزرگ، مجرم، دھوکے باز اور فریب کار دشمن قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران اپنی مسلح افواج، عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنائے گا اور ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں امریکا پر زیادہ بھاری قیمت مسلط کرے گا۔