"> ایرانی مسلح افواج کا مخالفین کو فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا بیانیہ اور حکومتی ریکارڈ بے نقاب

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے نعروں اور حکومتی اقدامات میں واضح تضاد سامنے آ گیا۔ الحاق پاکستان پر متنازع بیانات سے لے کر پرتعیش گاڑیوں کی خریداری اور کابینہ کی توسیع تک، ان کا ریکارڈ سوالیہ نشان بن گیا۔

ایرانی مسلح افواج کا مخالفین کو فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ مخالفین کی کسی بھی غلط اندازے یا خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے مخالفین کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے کا فیصلہ کن، طاقتور اور تباہ کن جواب دے گا۔

August 21, 2026

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں ایرانی وزارت دفاع کی کامیابیاں صرف فوجی سازوسامان کی تیاری تک محدود نہیں بلکہ مؤثر دفاعی صنعتی انقلاب کی نمائندگی کرتی ہیں۔

جنرل علی عبداللہی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اپنے مخالفین کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا ابھرتے ہوئے خطرے کا فیصلہ کن، طاقتور، مؤثر اور تباہ کن جواب دیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں علی عبداللہی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی جارحیت یا وحشیانہ اقدام کا ایرانی مسلح افواج فیصلہ کُن اور تباہ کُن جواب دیں گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو شیطانِ بزرگ، مجرم، دھوکے باز اور فریب کار دشمن قرار دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران اپنی مسلح افواج، عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنائے گا اور ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں امریکا پر زیادہ بھاری قیمت مسلط کرے گا۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ خضدار میں مسلح افراد نے ماربل فیکٹری سے 18 مزدور اغوا کرلیے۔

October 18, 2026

کسی بھی ریاست کا استحکام اس کے سلامتی کے اداروں اور شہداء کی قربانیوں سے جڑا ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اداروں پر متنازع بیانات ان کی سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

October 18, 2026

افغان کرنسی کے استحکام پر مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کا معاشی و سیاسی تجزیہ۔ جانئے کرنسی کی قدر، معاشی ترقی اور جمہوری تضادات کا حقیقت پسندانہ جائزہ۔

October 18, 2026

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے نعروں اور حکومتی اقدامات میں واضح تضاد سامنے آ گیا۔ الحاق پاکستان پر متنازع بیانات سے لے کر پرتعیش گاڑیوں کی خریداری اور کابینہ کی توسیع تک، ان کا ریکارڈ سوالیہ نشان بن گیا۔

October 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *