"> بدخشاں میں طالبان اور جبھہ آزادی میں شدید جھڑپ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت، زیباک میں شدید جھڑپ، متعدد ہلاکتیں

بدخشاں کے ضلع زیباک میں طالبان اور جبھہ آزادی کے درمیان 2 گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جہاں بڑھتی سختیوں اور دباؤ کے باعث مسلح مزاحمت شدت اختیار کر گئی ہے۔
بدخشاں میں طالبان اور جبھہ آزادی میں شدید جھڑپ

بدخشاں کے ضلع زیباک میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، جبھہ آزادی اور طالبان فورسز کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی۔

August 24, 2026

صوبہ بدخشاں کے ضلع زیباک میں طالبان فورسز اور مسلح مزاحمتی گروہ جبھہ آزادی افغانستان کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے خطے میں طالبان کے خلاف بڑھتی ہوئی مسلح مزاحمت کی عکاسی ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق دو گھنٹے جاری رہنے والی اس جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ مزاحمتی جنگجوؤں نے طالبان کی پیش قدمی کو ناکام بناتے ہوئے ان کی ایک اہم مشین گن پوزیشن کو نشانہ بنایا، جس سے طالبان کو جانی نقصان اٹھانے کے بعد پیچھے ہٹنا پڑا۔

عوام میں طالبان کی مبینہ سختیوں اور کارروائیوں کے خلاف پائے جانے والے شدید غصے کے باعث اب مقامی سطح پر بھی مزاحمتی عناصر کو حمایت ملنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ بدخشاں کی جغرافیائی صورت حال اور دشوار گزار پہاڑی سلسلوں نے بھی مخالفین کے لیے دفاع کو آسان بنا دیا ہے۔

جھڑپ کے بعد مزاحمتی جنگجو اپنے ٹھکانوں پر مضبوطی سے قائم ہیں اور ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر دفاعی پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔

دیکھیے: تاجکستان میں حسیب پنجشیری کی یاد میں تقریب کا اہتمام، افغان سفیر کا خراجِ عقیدت

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *