"> گریٹر پشاور سرکلر ریلوے، فریم ورک معاہدہ طے
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

گریٹر پشاور سرکلر ریلوے منصوبہ، وفاق اور خیبرپختونخوا میں فریم ورک معاہدہ طے

گریٹر پشاور سرکلر ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے، منصوبے کے تحت پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کو جدید ریلوے ٹریک سے منسلک کیا جائے گا۔
گریٹر پشاور سرکلر ریلوے منصوبہ

وفاق اور کے پی حکومت میں گریٹر پشاور سرکلر ریلوے کا معاہدہ، چار بڑے شہروں کو ریلوے سے جوڑنے کا فیصلہ۔

August 25, 2026

وزارتِ ریلوے حکومتِ پاکستان اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس سے گریٹر پشاور سرکلر ریلوے منصوبے کو عملی شکل دینے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

سرکلر ریلوے کا دائرہ کار معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کو جدید ریلوے ٹریک کے ذریعے آپس میں منسلک کیا جائے گا۔

منصوبے کے اگلے مراحل میں نوشہرہ، مردان اور درگئی کے ساتھ ساتھ مردان، چارسدہ، پشاور اور طورخم کے درمیان ریلوے روابط بھی قائم کیے جائیں گے۔

حکومتی قیادت اور متوقع فوائد فریم ورک معاہدے پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دستخط کیے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں، طلبہ، مزدوروں اور تاجروں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

تاریخی ریلوے ورثے کی بحالی معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے تاریخی ریلوے اسٹیشنز کی بحالی اور تزئین و آرائش کی ذمہ دار ہوگی۔

اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے رواں سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ترجیحی روٹس اور فزیبلٹی سٹڈی نوشہرہ-جہانگیرہ ریلوے روٹ کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی فزیبلٹی سٹڈی کے لیے کنسلٹنسی کا ٹھیکہ 30 اگست تک ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی نوشہرہ، مردان اور درگئی ریلوے لنک کو بھی مرحلہ وار عملی شکل دی جائے گی۔

دیکھیے: خیبر پختونخوا: 7 ماہ میں 156 پولیس اہلکار جاں بحق، رپورٹ جاری

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *