"> بلوچستان میں مطلوب خواتین دہشتگردوں پر 15 لاکھ روپے تک انعام کا اعلان
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بلوچستان میں مطلوب خواتین دہشتگردوں کے پوسٹر جاری، 15 لاکھ تک انعام

حکومتِ بلوچستان نے بی ایل اے سے منسلک انتہائی مطلوب خواتین دہشت گردوں کے پوسٹر جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر 10 سے 15 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان میں مطلوب خواتین دہشتگردوں پر 15 لاکھ روپے تک انعام کا اعلان

حکومتِ بلوچستان نے گوادر، جیوانی اور تربت سے مطلوب 8 خواتین دہشت گردوں پر نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

August 27, 2026

حکومتِ بلوچستان نے ریاست مخالف سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث انتہائی مطلوب خواتین دہشت گردوں کے پوسٹر جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ صرف دہشت گردی اور قانون کی بالادستی کا ہے، کیونکہ کسی شخص کی جنس، قبیلہ یا علاقہ اسے آئین و قانون سے بالاتر نہیں بناتا۔ حکومت کی جانب سے انعامی رقم صرف ان مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد دینے والی مصدقہ اطلاع پر دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق مطلوب خواتین میں گوادر کی حنیفاں، رقیہ، عائشہ، اقرا اور عزیزاں شامل ہیں، جبکہ کلڈان، جیوانی سے حفصہ اور زہرہ، کُڈن دشت سے امینہ ہانی اور شادی کور، پسنی سے زرعین شامل ہیں۔ ان مطلوب خواتین کی گرفتاری پر 10 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک کے نقد انعام مقرر کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے میں چند خواتین کی شمولیت کو عوامی بغاوت یا بلوچ خواتین کی اجتماعی سوچ بنا کر پیش کرنا حقیقت کے منافی ہے۔ بلوچ روایت میں عورت کی حرمت بنیادی قدر ہے اور خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا اس روایت کا استحصال ہے۔

حکومت نے واضح پیغام دیا ہے کہ ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل خفیہ رکھی جائے گی اور امدادی رقم قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

دیکھیے: وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر مشتاق عرف جنم ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *