"> کویتی وزیر دفاع کی عاصم منیر سے ملاقات

کویتی وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

کویتی وزیرِ دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔
کویتی وزیر دفاع کی عاصم منیر سے ملاقات

کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

August 27, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی موجود تھے۔

علاقائی سلامتی پر گفتگو

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم دفاعی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کی تجدید کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملاقات علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

دیکھیے: فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران ٹرمپ یا امریکی نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: دفترِ خارجہ

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *