"> قندھار میں طالبان انٹیلی جنس کے نائب سربراہ ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

قندھار میں این آئی ایف کی بڑی کارروائی، طالبان کے نائب انٹیلی جنس چیف ہلاک

قندھار میں این آئی ایف کے حملے میں طالبان انٹیلی جنس کے نائب سربراہ ملا تاجمیر جواد ہلاک ہو گئے، جس سے سکیورٹی نظام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
طالبان کے نائب انٹیلی جنس چیف ملا تاجمیر جواد

قندھار میں طالبان انٹیلی جنس کے نائب سربراہ ملا تاجمیر جواد ہلاک، این آئی ایف نے مزاحمتی کارروائیوں کا دائرہ بڑھنے کا دعویٰ کردیا۔

August 31, 2026

افغانستان: طالبان مخالف مزاحمتی کارروائیوں کے دائرہ کار میں وسعت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ این آئی ایف نے طالبان کے نائب انٹیلی جنس چیف ملا تاجمیر جواد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

این آئی ایف کے مطابق اس نے 30 اگست کو قندھار کے عینو مینا اسکوائر کے قریب ایک منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی، جس میں ملا تاجمیر جواد کو نشانہ بنایا گیا۔ تنظیم نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں طالبان کے ایک اہم انٹیلی جنس عہدیدار کو ہلاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ قندھار طالبان کا گڑھ ہے۔ ایسے میں این آئی ایف کی کارروائی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ مزاحمتی کارروائیوں کا دائرہ اب دور دراز علاقوں تک محدود نہیں رہا بلکہ طالبان کے اہم سکیورٹی اہلکاروں اور اقتدار کے مراکز تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

این آئی ایف کا کہنا ہے کہ ملا تاجمیر جواد کی ہلاکت طالبان کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس ڈھانچے کے لیے اہم دھچکا ہے۔ تنظیم نے اسے طالبان اہلکاروں اور کمانڈروں کے لیے بھی پیغام قرار دیا جو اس کے بقول افغان شہریوں کے خلاف جبر اور تشدد میں ملوث ہیں۔

نیز حالیہ کارروائیاں اس وسیع تر مزاحمتی سرگرمی کا حصہ ہیں جس میں طالبان کے سکیورٹی ڈھانچے سے وابستہ شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ مزاحمت کا دباؤ اب طالبان کے طاقت کے مراکز اور اعلیٰ سطح کے اہلکاروں تک منتقل ہو رہا ہے۔

این آئی ایف نے طالبان کی اقتدار پر اجارہ داری ختم کرکے ایک جامع، نمائندہ اور جواب دہ سیاسی نظام کے قیام کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

دیکھیے: طالبان کا نیا حربہ، بدخشاں میں بڑھتی مزاحمت کا ملبہ اسلام آباد پر ڈالنے کی کوشش

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *