شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، سردار محمد یوسف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے۔

September 20, 2026

قلات کے قریب این 25 پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 23 مغوی بازیاب کرالیے گئے، جبکہ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

September 20, 2026

العربیہ کو دیے گئے ذبیح اللہ مجاہد کے وضاحتی انٹرویو اور سابق افغان وزیر مولوی عبدالکبیر کی جانب سے مسجد حملے کے مبینہ جواز نے کابل کے دوہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 20, 2026

کالعدم تنظیموں کی جانب سے خواتین کو ورغلا کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں جھونکنے کا گھناؤنا چہرہ اور خواتین کا استحصال بے نقاب ہو گیا ہے۔

September 20, 2026

وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے خوارج نے کیا، افغان طالبان سے ٹھوس کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

September 20, 2026

سعودیہ کے دفاع سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے، تحفظ حرمین کانفرنس

تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، سردار محمد یوسف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے۔
تحفظ حرمین کانفرنس، سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی

تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، سردار محمد یوسف نے آئی ایس پی آر کے بیان کو قوم کی ترجمانی قرار دیا۔

September 20, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب اور حرمین شریفین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حرمین شریفین کو نشانہ بنایا گیا تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض حکومتی یا سیاسی نوعیت کے نہیں۔ یہ تعلقات دینی، روحانی اور عوامی بنیادوں پر قائم ہیں۔

حرمین کے لیے جان بھی قربان ہے

اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مقدس مقامات کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں حرمین شریفین کے معاملے پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری، جمعیت علمائے پاکستان کے صاحبزادہ شاہ اویس نورانی، مولانا عبد لاحق ثالث اور دیگر مقررین نے بھی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

مقررین نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی فوری طور پر روکی جائے۔

آبپارہ چوک پر بھی بڑا مارچ

اس سے قبل اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں تحفظ حرمین شریفین کے عنوان سے ایک بڑا مارچ بھی منعقد ہوا۔ مارچ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مارچ میں دیوبندی، بریلوی اور اہل حدیث مکتب فکر سے وابستہ افراد بھی شریک ہوئے۔ شرکا نے حوثی حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب و حرمین شریفین کے ساتھ واضح اور برملا اظہار یکجہتی کیا۔

مقررین نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع اور تقدس کے معاملے پر پاکستانی قوم متحد ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی حالیہ بیانات میں سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

قلات کے قریب این 25 پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 23 مغوی بازیاب کرالیے گئے، جبکہ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

September 20, 2026

العربیہ کو دیے گئے ذبیح اللہ مجاہد کے وضاحتی انٹرویو اور سابق افغان وزیر مولوی عبدالکبیر کی جانب سے مسجد حملے کے مبینہ جواز نے کابل کے دوہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 20, 2026

کالعدم تنظیموں کی جانب سے خواتین کو ورغلا کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں جھونکنے کا گھناؤنا چہرہ اور خواتین کا استحصال بے نقاب ہو گیا ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *