وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کو اسلام آباد آنے نہیں دیا جائے گا، پُرامن احتجاج پی ٹی آئی کی روایت نہیں ہے۔

September 21, 2026

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

September 21, 2026

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر، ممتاز عالم دین اور معروف مصنف حافظ محمد ادریس علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

September 21, 2026

جنگ ستمبر کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں افواج پاکستان نے تاریخی اور فیصلہ کن فتح حاصل کی۔

September 21, 2026

خاران میں ڈپٹی کمشنر کو مبینہ طور پر ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔

September 21, 2026

پی ٹی اے کے نام سے رات کے وقت فائر وال فعال کرنے سے متعلق گردش کرنے والا نوٹس جعلی اور من گھڑت ہے۔

September 21, 2026

جنگ ستمبر کا 21 واں روز: سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان کی فتح

جنگ ستمبر کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں افواج پاکستان نے تاریخی اور فیصلہ کن فتح حاصل کی۔
جنگ ستمبر 21 واں روز

جنگ ستمبر 21 واں روز پاک فوج کی شاندار کامیابیوں کا دن رہا، جس میں سیالکوٹ اور دیگر محاذوں پر دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

September 21, 2026

ستمبر 1965 کی جنگ کے 21 ویں روز پاکستان نے سیالکوٹ سیکٹر میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ پاک فوج نے اس محاذ پر دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے۔ بھارتی افواج کو بھاری جانی نقصان اٹھا کر پسپا ہونا پڑا۔

افواج پاکستان نے کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں۔ فاضلکے سیکٹر میں پاک فوج نے دشمن کے 11 ٹینک قبضے میں لیے۔ کارروائی کے دوران 6 مشین گنیں، بھاری گولہ بارود اور 3 اینٹی ٹینک گنز بھی تباہ کر دی گئیں۔

دشمن کی پیش قدمی ناکام

راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ پاکستانی دستوں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو مار بھگایا۔ اس محاذ پر بھی حملہ آور فورسز کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک فضائیہ اور پاک بحریہ

پاک فضائیہ نے سرگودھا پر حملہ آور کینبرا طیارہ اور لاہور میں ایک ہنٹر طیارہ مار گرایا۔ شاہینوں نے آدم پور، ہلواڑہ اور جودھپور کے ہوائی اڈوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ اسی دوران پاک بحریہ نے اپنی سمندری حدود کا دفاع پوری طرح چوکس رہ کر یقینی بنایا۔

دیکھیے: جنگ ستمبر: 17ویں روز سیالکوٹ میں بھارتی فوج کو بڑا نقصان

متعلقہ مضامین

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کو اسلام آباد آنے نہیں دیا جائے گا، پُرامن احتجاج پی ٹی آئی کی روایت نہیں ہے۔

September 21, 2026

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

September 21, 2026

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر، ممتاز عالم دین اور معروف مصنف حافظ محمد ادریس علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

September 21, 2026

خاران میں ڈپٹی کمشنر کو مبینہ طور پر ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔

September 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *