پاکستان مخالف بیانیہ: عادل راجہ اور بھارتی اکاؤنٹس کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر عادل راجہ اور بھارتی اکاؤنٹس کا مربوط پراپیگنڈا اور گٹھ جوڑ بے نقاب۔
عادل راجہ اور بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب، یکساں پراپیگنڈا

سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر عادل راجہ اور بھارتی اکاؤنٹس کی بیک وقت پراپیگنڈا مہم سامنے آ گئی۔ دونوں نے یکساں الزامات کے ساتھ من گھڑت بیانیہ پھیلایا۔

September 22, 2026

سوشل میڈیا پر پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف ایک اور منظم پراپیگنڈا مہم سامنے آئی ہے۔ ڈیجیٹل ذرائع کے مطابق مفرور یوٹیوبر عادل راجہ اور بھارتی اکاؤنٹس کے درمیان گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔ دونوں جانب سے ایک ہی وقت میں ملتا جلتا پاکستان مخالف مواد نشر کیا گیا ہے۔

الزامات کی یکسانیت سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے شواہد کے مطابق بھارتی صحافی شوانک مشرا اور عادل راجہ نے خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی حکام کے خلاف بیک وقت پوسٹس شیئر کیں۔ ان پوسٹس میں سیکیورٹی اداروں پر سیاسی بنیادوں پر مبینہ کارروائیوں کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

بیانیے کا وقت اور ہم آہنگی رپورٹس کے مطابق دونوں اکاؤنٹس سے انتہائی کم وقفے میں یکساں نوعیت کے بیانات جاری کیے گئے۔ مبصرین کے مطابق یہ مواد کسی مشترکہ حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ اس مہم کا مقصد خیبر پختونخوا میں ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عوام میں بداعتمادی پھیلانا ہے۔

قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہائبرڈ وار فیئر میں مصروف ہے۔ عادل راجہ جیسے عناصر بیرونی دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے آلہ کار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان مربوط مہمات کا مقصد قومی اداروں کے خلاف من گھڑت الزامات لگا کر انتشار پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

علامہ اقبال کے 149 ویں یوم ولادت پر ملک بھر میں تقریبات، مزار اقبال پر پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

November 9, 2026

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *