پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پیشوکان میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے کی گئی۔ سکیورٹی اداروں نے قابلِ عمل انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کی۔
ممنوعہ سامان ضبط
مشترکہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات ضبط کی گئیں۔ ضبط شدہ ممنوعہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی بین الادارہ جاتی رابطہ کاری کی مؤثریت کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستانی سمندری حدود اور زمینی علاقوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشترکہ کارروائی اسمگلنگ کی روک تھام میں اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دیکھیے: آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں فورسز کی بڑی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک