خیبرپختونخوا حکومت کے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ نئے قانون سے پولیس میں سیاسی مداخلت اور اختیارات کے ارتکاز کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

September 23, 2026

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ سے قبل ریلی میں مبینہ طور پر اسلحے کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

September 23, 2026

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق ایک اہم تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

September 23, 2026

مکہ معاہدے کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو سونپ دی گئی۔

September 23, 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

September 23, 2026

خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی 13 سالہ تاخیر اور ایک نابینا پر نقل کا پرچہ ثابت کرتا ہے کہ مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ بصیرت سے محروم بدعنوان انتظامی نظام کا ہے۔

September 23, 2026

ریاست مخالف بیانیہ، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف مقدمہ درج

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف مقدمہ درج

این سی سی آئی اے اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

September 23, 2026

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کارروائی سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی ترمیم شدہ دفعات 9، 10 اور 11 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ٹیکنیکل اسسٹنٹ محمد عمیر وارثی کی مدعیت میں 23 ستمبر 2026 کو کی گئی۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جنید اکبر نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے ریاست مخالف مواد پھیلایا۔ رپورٹ ملنے کے بعد معاملے کی باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق مذکورہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے 3 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ ایف آئی آر میں الزام ہے کہ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسایا گیا اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی آر میں جنید اکبر کے مبینہ بیانات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ متن کے مطابق ویڈیوز میں املاک کو نقصان پہنچانے اور نسلی تعصب کو ہوا دینے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اتھارٹی کی منظوری کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش سب انسپکٹر سید عاصم علی زیدی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا حکومت کے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ نئے قانون سے پولیس میں سیاسی مداخلت اور اختیارات کے ارتکاز کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

September 23, 2026

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ سے قبل ریلی میں مبینہ طور پر اسلحے کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

September 23, 2026

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق ایک اہم تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

September 23, 2026

مکہ معاہدے کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو سونپ دی گئی۔

September 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *