رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

مستونگ حملہ: ہلاک دہشت گردوں سے افغان انٹیلی جنس کارڈ برآمد، شواہد سامنے آ گئے

مستونگ حملے میں ہلاک دہشت گردوں سے افغان انٹیلی جنس کارڈ برآمد، پاکستان میں دہشت گردی میں افغان عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے۔
پاکستان میں دہشت گردی: ملوث افغان عناصر کے شواہد سامنے آ گئے

مستونگ میں ہلاک دہشت گردوں سے افغان جی ڈی آئی کارڈ اور تذکرہ برآمد ہوا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان باشندوں کے شواہد سامنے آ گئے۔

September 24, 2026

کوئٹہ: پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افغان عناصر کے ٹھوس شواہد ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ حملے میں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں افغان باشندے شامل تھے۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد ذوالفقار عرف ابو عمر کے قبضے سے افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کا کارڈ ملا ہے۔

دوسرے ہلاک دہشت گرد خلیل احمد سے افغان شناختی دستاویز یعنی تذکرہ برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے اکثر واقعات میں افغان باشندے ہی براہ راست ملوث پائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ پہلے بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔ اس سے قبل سامنے آنے والی ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ میں اس مشترکہ خفیہ نیٹ ورک کی تصدیق کی گئی تھی۔

خفیہ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسی را نے بلوچستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی پھیلانے کے لیے 78 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملا ہیبت اللہ کی ہدایات پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو جدید اسلحہ اور لاجسٹک معاونت دی گئی۔ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگین رکاوٹ بن رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *