سعودی عرب میں ممکنہ فضائی خطرے کے پیشِ نظر مکہ مکرمہ، طائف اور جدہ میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ شہریوں اور زائرین کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔
سعودی سول ڈیفنس اور نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم نے یہ الرٹ جاری کیا۔ حکام کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے 6 بالسٹک میزائلوں کی بروقت نشاندہی کی گئی۔
میزائل فضا میں تباہ
سعودی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے تمام 6 میزائلوں کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کیا۔ میزائلوں کو سرحد اور شہری علاقوں تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے بعد طائف سمیت دیگر حساس علاقوں میں خطرے کے سائرن ختم کر دیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی صورتحال معمول پر آگئی۔
محتاط رہنے کی ہدایت
سعودی حکام نے شہریوں اور زائرین سے ہدایت کی کہ وہ ہنگامی الرٹ کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
سعودی حکام نے مزید کہا کہ حرمین شریفین اور شہریوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
دیکھیے: سعودی عرب کا 96واں قومی دن: پاکستانی قیادت کی مبارکباد، برادرانہ تعلقات کے فروغ کا عزم