نئے صوبوں کی گونج، ہزارہ کے عوام بھی میدان میں آ گئے

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔
نئے صوبوں کی گونج: ہزارہ عوام کا بھی حمایت کا اعلان

ہزارہ ڈویژن میں الگ صوبے کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، شہریوں نے وسائل اور اختیارات مقامی سطح پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ پھر سامنے آیا ہے۔ شہری وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق چھوٹے انتظامی یونٹس سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔

ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے الگ صوبے کے قیام کا مطالبہ تیز کر دیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق ہر خطے کو اپنے قدرتی وسائل پر حق ملنا چاہیے۔ یہ مطالبہ خالصتاً انتظامی بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ دفتری امور کے لیے پشاور جانا پڑتا ہے۔ طویل سفر کے باعث وقت اور رقوم کا ضیاع ہوتا ہے۔ مقامی سطح پر اختیارات منتقل ہونے سے عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔

ماہرین کا مؤقف ہے کہ گنجان آبادی والے علاقوں میں نئے یونٹس بننے چاہئیں۔ اس اقدام سے طرزِ حکمرانی میں بہتری آئے گی۔ آئینی اور سیاسی سطح پر اس معاملے پر آئندہ دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

دیکھیے: نئے صوبوں کی تحریک زور پکڑ گئی، پاکستان کسان اتحاد کے صدر بھی میدان میں آگئے

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *