حکام نے پی ٹی آئی کو ملک میں انتشار پھیلانے اور شرپسند عناصر کی معاونت کرنے والی جماعت قرار دے دیا ہے۔
ریاستی اداروں کے مطابق تحریک انصاف ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے مقاصد کو تقویت پہنچا رہی ہے۔ ملکی امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کے ساتھ یکساں اور سخت سلوک کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے کالعدم تنظیموں کے کمانڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریاست کو مفلوج کرنے کی کوئی بھی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔
حالیہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کی کال مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے پاس عملی جدوجہد کے لیے عوامی حمایت موجود نہیں، بلکہ محض زبانی بیانات سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
ریاست نے واضح کیا ہے کہ انتشار پھیلانے والے تمام گروہوں کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔ امن و امان بحال رکھنے کے لیے تمام آئینی اور قانونی اقدامات پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
دیکھیے: پرتشدد مظاہروں پر مغرب کی سخت کارروائی: ہزاروں گرفتاریاں، فوری ٹرائلز اور سزائیں