گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

پرتشدد مظاہروں پر مغرب کی سخت کارروائی: ہزاروں گرفتاریاں، فوری ٹرائلز اور سزائیں

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔
پرتشدد احتجاج پر کریک ڈاؤن: برطانیہ، فرانس اور امریکا میں سخت سزائیں

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد ہنگاموں، آتش زنی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ہزاروں افراد کو گرفتار کر کے سزائیں دی گئیں۔

September 25, 2026

پاکستان میں احتجاج کی آڑ میں تشدد، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملوں کی روک تھام کے لیے مغربی ممالک جیسا سخت قانونی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ برطانیہ، فرانس اور امریکا کی مثالیں واضح کرتی ہیں کہ پرتشدد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری اور سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

ماہرینِ قانون کے مطابق پاکستان میں بھی پرتشدد ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف صرف مقدمات درج کرنے کے بجائے فوری تفتیش اور تیز رفتار ٹرائل کے ذریعے سزائیں یقینی بنائی جانی چاہئیں۔

برطانیہ فوری کارروائی

برطانیہ میں جولائی 2024 کے ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد ملک بھر میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ مظاہرین نے پولیس پر حملے کیے، توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اگست 2024 تک 1,117 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سال کے اختتام تک 912 ملزمان پر عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے۔ مرسی سائیڈ میں 110 افراد کو مجموعی طور پر 210 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ قانون کی گرفت میں 12 سال تک کے کم عمر افراد بھی شامل تھے۔

فرانس میں کارروائی

فرانس میں جون 2023 کے دوران پولیس فائرنگ سے ناہیل نامی نوجوان کی ہلاکت کے بعد شدید بدامنی پھیلی۔ حالات پر قابو پانے کے لیے حکومت نے 45 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے۔ اس دوران 4,200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

فرانسیسی حکام نے فوری عدالتی کارروائی کا راستہ اپنایا۔ اگست 2023 تک 2,107 ملزمان کے ٹرائل مکمل کیے گئے جن میں سے 1,989 کو مجرم قرار دیا گیا۔ ان میں سے 1,787 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

امریکا میں 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد وفاقی اداروں نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تحقیقات کیں۔ محکمہ انصاف کے مطابق 1,580 سے زیادہ افراد پر باقاعدہ وفاقی الزامات عائد کیے گئے۔

تقریباً 608 افراد پر سکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور مزاحمت کے الزامات لگائے گئے۔ اب تک 1,100 سے زائد ملزمان کے مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں، جنہیں قید، سخت نگرانی اور جرمانوں کی سزائیں دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *