تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو اسلام آباد کے بجائے صوابی یا اٹک تک محدود رکھنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

September 29, 2026

خیبر پختونخوا میں بدانتظامی، بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور پولیس کی کمزور استعدادِ کار پر تفصیلی وائٹ پیپر جاری کر دیا گیا ہے۔

September 29, 2026

نورستان کے کامدیش میں مزاحمتی فورسز نے طالبان چوکیوں پر قبضہ کر لیا، ویڈیو سامنے آگئی۔

September 29, 2026

افغانستان کے صوبے نورستان کے علاقے کامدیش میں مقامی افراد نے جنگجوؤں کی گرفتاری سے متعلق طالبان کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

September 29, 2026

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کو بڑی سیاسی شکست ہوئی ہے اور ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

September 29, 2026

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا فیصلہ عوام کی طاقت سے ہوگا اور یہ اب پاکستان کی ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔

September 29, 2026

حالات سازگار نہیں، لانگ مارچ کا فیصلہ فوری مؤخر کریں: پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پارٹی قیادت سے اسلام آباد احتجاج اور لانگ مارچ کا فیصلہ فوری مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔
شوکت یوسفزئی اور پی ٹی آئی لانگ مارچ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو خط لکھ کر اسلام آباد احتجاج مؤخر کرنے اور تصادم کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔

September 29, 2026

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر اسلام آباد کی جانب احتجاج اور لانگ مارچ کا فیصلہ فوری طور پر مؤخر کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر قائدین کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔ انہوں نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں اسلام آباد کا رخ کرنا پارٹی مفاد میں نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے خلاف ممکنہ کریک ڈاؤن اور کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے احتجاج مؤخر کرنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو اس وقت باہمی مشاورت اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سمیت جماعت کے تمام مطالبات جائز ہیں۔ تاہم، موجودہ حالات میں پرتشدد تصادم کے نتیجے میں پارٹی پر پابندی عائد ہونے کا شدید خدشہ موجود ہے۔

شوکت یوسفزئی نے خط کے اختتام پر واضح کیا کہ اگر قیادت نے ان کی تجاویز مسترد کر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھا، تو وہ پارٹی کے ایک وفادار رکن کی حیثیت سے احتجاج میں ضرور شریک ہوں گے۔

دیکھیے: افغان سرزمین سے دہشت گردی ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات

متعلقہ مضامین

تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو اسلام آباد کے بجائے صوابی یا اٹک تک محدود رکھنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

September 29, 2026

خیبر پختونخوا میں بدانتظامی، بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور پولیس کی کمزور استعدادِ کار پر تفصیلی وائٹ پیپر جاری کر دیا گیا ہے۔

September 29, 2026

نورستان کے کامدیش میں مزاحمتی فورسز نے طالبان چوکیوں پر قبضہ کر لیا، ویڈیو سامنے آگئی۔

September 29, 2026

افغانستان کے صوبے نورستان کے علاقے کامدیش میں مقامی افراد نے جنگجوؤں کی گرفتاری سے متعلق طالبان کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

September 29, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *