ڈھاکا ایئرپورٹ پر اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب ملائیشیا سے واپس آنے والے ایک شخص کے استقبال کے لیے اس کی تین بیویاں بیک وقت پہنچ گئیں۔ شوہر کو دیکھتے ہی تینوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی، جو بعد ازاں ہاتھا پائی میں بدل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین نے ایئرپورٹ پر اپنے شوہر کو گھیر لیا اور اس پر حق جتانے لگیں۔ ابتدا میں بحث و تکرار ہوئی، تاہم دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ کھینچا تانی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔
واقعے کے دوران وہاں موجود افراد غیر معمولی منظر دیکھتے رہے۔ صورتحال بگڑنے پر ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی مداخلت کے لیے پہنچ گیا تاکہ معاملے کو قابو میں رکھا جا سکے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں تینوں خواتین کو اپنے شوہر کے ساتھ الجھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور تنازع کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔





