اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا مشن ضرور کامیاب ہوگا۔
محسن نقوی نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نئے صوبوں کے حوالے سے سوال پر کہا کہ نئے صوبوں کا مشن ضرور کامیاب ہوگا۔
صحافی کی جانب سے 4 اکتوبر کے حوالے سے سوال کیے جانے پر محسن نقوی نے جواب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی جانب موڑتے ہوئے کہا کہ اس سوال کا جواب طلال چوہدری سے لیں۔ اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ آپ کو بعد میں بتائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایچ ٹی این کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کے حوالے سے بڑا اور دوٹوک بیان دیا ہے۔ ایچ ٹی این کے نمائندے کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محسن نقوی نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ… pic.twitter.com/2PkSe29pZm
— HTN Urdu (@htnurdu) September 30, 2026
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں اہم ملاقات کی، جس میں صوبوں کی تقسیم سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی و انتظامی صورتحال کے ساتھ نئے صوبوں اور صوبوں کی تقسیم پر بھی بات ہوئی، تاہم صدر زرداری کی جانب سے اس معاملے پر کوئی دوٹوک مؤقف سامنے نہیں آیا کہ صوبے بننے چاہییں یا نہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق گفتگو نے معاملے کو مزید اہم بنا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق محسن نقوی کا یہ بیان اس معاملے پر حکومت کے اندر جاری مشاورت اور ممکنہ پیش رفت کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
دیکھیے: دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل، پائلٹس زیرِ حراست