کٹھوعہ فائرنگ اور خودکشیوں کے اعداد بھارتی فورسز میں ذہنی دباؤ، باہمی تنازعات اور اندرونی نظم و ضبط سے متعلق اہم سوالات سامنے لاتے ہیں۔

September 30, 2026

صومالیہ میں ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ نے میتوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

September 30, 2026

نورستان میں عسکری آپریشن پر طالبان کے دعوؤں کو افغان فریڈم فائٹرز نے مسترد کرتے ہوئے ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

September 30, 2026

صوبہ ہزارہ تحریک نے نئے صوبے کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا۔

September 30, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج، خیبر پختونخوا کی گورننس اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی۔

September 30, 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل فعال ہونے کے بعد طیارہ سعودی عرب میں بحفاظت اتار دیا گیا، پائلٹس حراست میں لے لیے گئے۔

September 30, 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل، پائلٹس زیرِ حراست

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل فعال ہونے کے بعد طیارہ سعودی عرب میں بحفاظت اتار دیا گیا، پائلٹس حراست میں لے لیے گئے۔
دبئی سے تل ابیب پرواز میں ہنگامی سگنل، سعودی عرب میں لینڈنگ

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل فعال ہوا، طیارہ سعودی عرب میں اترا، پائلٹس کو حراست میں لے لیا گیا۔

September 30, 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں ہنگامی اور ہائی جیکنگ سگنل فعال ہونے کے بعد طیارے کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا۔ طیارہ سعودی شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا۔

پرواز میں 174 مسافر سوار تھے۔ واقعے کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ پائلٹس کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سگنل کیسے فعال ہوا؟

فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق طیارے سے پہلے ہنگامی کوڈ 7700 اور اس کے بعد ہائی جیکنگ یا غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کرنے والا کوڈ 7500 جاری ہوا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ تقریباً 34 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا، تاہم غیر معمولی صورت حال کے دوران اس کی بلندی کم ہو کر 17 ہزار فٹ تک پہنچ گئی۔

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق کاک پٹ میں موجود دونوں پائلٹس کے درمیان جھگڑا ہوا۔ صورت حال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب ایک پائلٹ نے طیارے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی اور دوسرے پائلٹ نے اسے روکنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں پائلٹس کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران طیارہ مزید تقریباً 4 ہزار فٹ نیچے آیا۔ صورتحال کو قابو کرنے کے لیے فضائی عملے نے بھی مداخلت کی۔

طیارہ سعودی عرب میں لینڈ

ہائی جیکنگ سگنل فعال ہونے کے بعد زمین پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولرز بھی الرٹ ہوگئے۔ طیارے کا رخ تبدیل کیا گیا اور اسے سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی طور پر اتارا گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے اسے گھیرے میں لے لیا اور پائلٹس کو حراست میں لے لیا۔ طیارے کے بلیک باکس اور دیگر شواہد کی مدد سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تحقیقات

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں طیارہ ہائی جیک ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہنگامی سگنل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے دوران فعال ہوا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان نے بھی واقعے کو ہائی جیکنگ قرار نہیں دیا۔

دوسری جانب ہنگامی صورت حال کے بعد اسرائیلی حکام نے طیارے کی نگرانی شروع کردی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے بھی فضا میں بھیجے گئے۔

اسرائیل میں ہنگامی اجلاس

واقعے کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی حکام متحرک ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں فوج اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

فلائی دبئی کی پرواز دبئی ایئرپورٹ سے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم کاک پٹ میں پیش آنے والی غیر معمولی صورت حال کے بعد اسے سعودی عرب میں اتار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

کٹھوعہ فائرنگ اور خودکشیوں کے اعداد بھارتی فورسز میں ذہنی دباؤ، باہمی تنازعات اور اندرونی نظم و ضبط سے متعلق اہم سوالات سامنے لاتے ہیں۔

September 30, 2026

صومالیہ میں ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ نے میتوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

September 30, 2026

نورستان میں عسکری آپریشن پر طالبان کے دعوؤں کو افغان فریڈم فائٹرز نے مسترد کرتے ہوئے ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

September 30, 2026

صوبہ ہزارہ تحریک نے نئے صوبے کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا۔

September 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *