کٹھوعہ فائرنگ اور خودکشیوں کے اعداد بھارتی فورسز میں ذہنی دباؤ، باہمی تنازعات اور اندرونی نظم و ضبط سے متعلق اہم سوالات سامنے لاتے ہیں۔

September 30, 2026

صومالیہ میں ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ نے میتوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

September 30, 2026

نورستان میں عسکری آپریشن پر طالبان کے دعوؤں کو افغان فریڈم فائٹرز نے مسترد کرتے ہوئے ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

September 30, 2026

صوبہ ہزارہ تحریک نے نئے صوبے کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا۔

September 30, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج، خیبر پختونخوا کی گورننس اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی۔

September 30, 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل فعال ہونے کے بعد طیارہ سعودی عرب میں بحفاظت اتار دیا گیا، پائلٹس حراست میں لے لیے گئے۔

September 30, 2026

پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار، 4 اکتوبر کو کوئی احتجاج نہیں ہوگا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج، خیبر پختونخوا کی گورننس اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی۔
چار اکتوبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج

عطا تارڑ نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج، خیبر پختونخوا کی گورننس اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی۔

September 30, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت امن و امان، تعلیم اور انفرااسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں بہتری لانے میں ناکام رہی ہے، جبکہ 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج نہیں ہوگا۔

ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گورننس میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

ایچ ٹی این کے سوال پر عطا اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف صوبے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان کے بقول تعلیم سے لے کر انفرااسٹرکچر تک کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جس میں بہتری لائی گئی ہو۔

لانگ مارچ پر عطا تارڑ کا مؤقف

ایچ ٹی این کے صحافی کے سوال پر کہ کیا تحریک انصاف کا 4 اکتوبر کو احتجاج ہوگا؟ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی طور پر کمزور ہے اور اس کے اندر بھی اختلافات موجود ہیں، اس لیے 4 اکتوبر کو مارچ نہیں ہوگا۔

تاہم عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی احتجاج کے لیے آتی ہے تو حکومت کی تیاری بھی مکمل ہے۔

سرفراز بگٹی کی کارکردگی

ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اچھا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد تک پاک فوج کے آپریشن جاری رہیں گے اور دہشت گردوں کے لیے بلوچستان کی زمین تنگ کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست دہشت گرد عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

کٹھوعہ فائرنگ اور خودکشیوں کے اعداد بھارتی فورسز میں ذہنی دباؤ، باہمی تنازعات اور اندرونی نظم و ضبط سے متعلق اہم سوالات سامنے لاتے ہیں۔

September 30, 2026

صومالیہ میں ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ نے میتوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

September 30, 2026

نورستان میں عسکری آپریشن پر طالبان کے دعوؤں کو افغان فریڈم فائٹرز نے مسترد کرتے ہوئے ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

September 30, 2026

صوبہ ہزارہ تحریک نے نئے صوبے کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا۔

September 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *