کٹھوعہ فائرنگ اور خودکشیوں کے اعداد بھارتی فورسز میں ذہنی دباؤ، باہمی تنازعات اور اندرونی نظم و ضبط سے متعلق اہم سوالات سامنے لاتے ہیں۔

September 30, 2026

صومالیہ میں ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ نے میتوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

September 30, 2026

نورستان میں عسکری آپریشن پر طالبان کے دعوؤں کو افغان فریڈم فائٹرز نے مسترد کرتے ہوئے ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

September 30, 2026

صوبہ ہزارہ تحریک نے نئے صوبے کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا۔

September 30, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج، خیبر پختونخوا کی گورننس اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی۔

September 30, 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل فعال ہونے کے بعد طیارہ سعودی عرب میں بحفاظت اتار دیا گیا، پائلٹس حراست میں لے لیے گئے۔

September 30, 2026

نئے صوبوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، صوبہ ہزارہ تحریک کا بڑا اعلان

صوبہ ہزارہ تحریک نے نئے صوبے کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا۔
صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماؤں کا اجلاس

نئے صوبوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، صوبہ ہزارہ تحریک نے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں عوامی کنونشنز کا اعلان کر دیا۔

September 30, 2026

نئے صوبوں کے مطالبے کے معاملے پر صوبہ ہزارہ تحریک نے ایک بار پھر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک کے چیئرمین اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے مطابق ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔

سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں سینیٹر طلحہ محمود کی رہائش گاہ پر تحریک کی سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 4 اکتوبر کو ہری پور، 11 اکتوبر کو بٹگرام جبکہ 18 اکتوبر کو کراچی میں صوبہ ہزارہ کنونشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک اس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں کر چکی ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی تین مرتبہ صوبہ ہزارہ کے قیام کی قرارداد منظور کر چکی ہے جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی صوبہ ہزارہ سے متعلق بل موجود ہے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ تحریک اب دوبارہ عوام سے رجوع کر رہی ہے کیونکہ ان کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے عوامی حمایت حاصل ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ مرکز سے صوبوں تک تو جاتا ہے لیکن وسائل نچلی سطح تک نہیں پہنچتے۔ ان کے مطابق 4 اکتوبر کو ہری پور میں ہونے والے کنونشن میں سول سوسائٹی، علما، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تحریک کے رہنما امتیاز عباسی نے کہا کہ صوبہ ہزارہ خطے کے عوام کی امیدوں کا مرکز ہے اور صوبہ بننے کی صورت میں سیاحت کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔

مرکزی کوآرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک نے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہری پور کے بعد بٹگرام اور پھر کراچی میں عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

بریگیڈیئر (ر) شہزاد اعوان نے کہا کہ چھوٹے صوبے وفاق کو مضبوط کریں گے اور اس معاملے کو مزید طول نہیں دینا چاہیے۔

صوبہ ہزارہ تحریک کی جانب سے نئے صوبے کے مطالبے پر دوبارہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق بحث بھی جاری ہے۔

دیکھیے: دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل، پائلٹس زیرِ حراست

متعلقہ مضامین

کٹھوعہ فائرنگ اور خودکشیوں کے اعداد بھارتی فورسز میں ذہنی دباؤ، باہمی تنازعات اور اندرونی نظم و ضبط سے متعلق اہم سوالات سامنے لاتے ہیں۔

September 30, 2026

صومالیہ میں ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ نے میتوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

September 30, 2026

نورستان میں عسکری آپریشن پر طالبان کے دعوؤں کو افغان فریڈم فائٹرز نے مسترد کرتے ہوئے ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

September 30, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج، خیبر پختونخوا کی گورننس اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی۔

September 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *