گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی قافلے میں اٹک سے آگے بڑھنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے۔

October 6, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ملکی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

October 6, 2026

ملک میں عدم مقبولیت کے بعد کالعدم پی ٹی ایم کی جانب سے برطانیہ اور کینیڈا میں سرگرمیوں اور بیرونی عناصر سے روابط کے ذریعے سیاسی ساکھ بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

October 6, 2026

افغانستان پر 8واں ماسکو فارمیٹ اجلاس پاکستان اور افغان طالبان کے مابین شدید اختلافات کی نذر ہو گیا، جس کے نتیجے میں کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہو سکا۔

October 6, 2026

عالمی فوجداری عدالت نے خواتین پر منظم پابندیوں کے الزام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر اور تین وزرا کے خفیہ وارنٹ گرفتاری منظر عام پر لا دیے۔

October 6, 2026

مکہ دفاعی اتحاد کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اجتماعی دفاع کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

October 6, 2026

عالمی فوجداری عدالت نے ملا ہیبت اللہ سمیت چار طالبان رہنماؤں کے وارنٹ جاری کر دیے

عالمی فوجداری عدالت نے خواتین پر منظم پابندیوں کے الزام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر اور تین وزرا کے خفیہ وارنٹ گرفتاری منظر عام پر لا دیے۔
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے خواتین کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے الزامات پر افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت چار سینئر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

October 6, 2026

عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی نے افغانستان سے متعلق چار سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری سے خفیہ رکھنے کی مہر (سیل) باضابطہ طور پر ہٹا دی ہے۔

عدالت کی جانب سے طالبان کے سپریم لیڈر ما ہیبت اللہ اخونزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، وزیر تعلیم حبیب اللہ آغا اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم کے وارنٹ گرفتاری عوامی کیے گئے ہیں۔

دی ہیگ میں قائم عدالت کے پری ٹرائل چیمبر ٹو نے پانچ اکتوبر 2026 کو جاری کردہ فیصلے میں ان چاروں رہنماؤں کے خلاف جاری شدہ وارنٹس کی تصدیق کی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ہیبت اللہ اخونزادہ اور عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری آٹھ جولائی 2025 کو پراسیکیوشن کی درخواست پر جاری کیے گئے تھے۔

طالبان کے وزیر تعلیم حبیب اللہ آغا اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم کے وارنٹ نو ستمبر 2025 کو عدالت نے جاری کیے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق یہ کوئی نئے وارنٹ نہیں بلکہ پہلے سے صیغہ راز میں رکھے گئے وارنٹس کو اب عوامی سطح پر لایا گیا ہے۔

چاروں طالبان رہنماؤں پر انسانیت کے خلاف صنفی اور سیاسی بنیادوں پر منظم ظلم و ستم کا ارتکاب کرنے کی انفرادی فوجداری ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

عدالت کا مؤقف ہے کہ معقول شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان نے افغان خواتین اور لڑکیوں کو بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کرنے کی حکومتی پالیسی نافذ کی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق افغان خواتین کو تعلیم، نقل و حرکت، اظہار رائے، ذاتی رازداری، فکر و ضمیر، مذہب اور خاندانی زندگی جیسے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ طالبان کی پالیسی کے تحت ہونے والے مبینہ مظالم میں ماورائے عدالت قتل، قید، وحشیانہ تشدد، ریپ اور جبری گمشدگیاں بھی شامل ہیں۔

عدالت کے مطابق یہ مبینہ جرائم 15 اگست 2021 کو کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے کم از کم 20 جنوری 2025 تک مسلسل جاری رہے۔

خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے افراد کو بھی سیاسی مخالف قرار دے کر جبر اور مظالم کا نشانہ بنایا گیا۔

پری ٹرائل چیمبر کے جج روساریو سالواتور ایتالا کی سربراہی میں بینچ نے کہا کہ وارنٹس کو عام کرنے کا مقصد مزید جرائم کو روکنا اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے سے متاثرین اور عام شہریوں کو قانونی کارروائی کی پیش رفت سے آگاہ رہنے میں مدد ملے گی۔

عدالت نے متاثرین اور گواہوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دستاویزات کا مخصوص حصہ احتیاطاً حذف (ریڈیکٹ) کیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد اب طالبان کے دونوں اہم تعلیمی وزرا بھی کھلے عام عالمی عدالت کے وارنٹس کے دائرہ کار میں آ چکے ہیں۔

یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021 سے اب تک 26 لاکھ سے زائد افغان بچیوں کو ثانوی اور اعلیٰ تعلیم سے مکمل محروم رکھا گیا ہے۔

طالبان اپنی پابندیوں کو شرعی اور مذہبی ضابطوں کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں، تاہم عالمی عدالت کا اقدام اسے سنگین بین الاقوامی جرائم قرار دیتا ہے۔

اگرچہ طالبان قیادت کی فوری گرفتاری ممکن نہیں، مگر اس اقدام سے ان کے بین الاقوامی سفر، سفارتی قبولیت اور سیاسی حیثیت پر شدید دباؤ بڑھے گا۔

متعلقہ مضامین

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی قافلے میں اٹک سے آگے بڑھنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے۔

October 6, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ملکی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

October 6, 2026

ملک میں عدم مقبولیت کے بعد کالعدم پی ٹی ایم کی جانب سے برطانیہ اور کینیڈا میں سرگرمیوں اور بیرونی عناصر سے روابط کے ذریعے سیاسی ساکھ بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

October 6, 2026

افغانستان پر 8واں ماسکو فارمیٹ اجلاس پاکستان اور افغان طالبان کے مابین شدید اختلافات کی نذر ہو گیا، جس کے نتیجے میں کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہو سکا۔

October 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *