آخر پرانے اخباروں کا رنگ پیلا کیوں ہو جاتا ہے؟

آخر پرانے اخباروں کا رنگ پیلا کیوں ہو جاتا ہے؟

کبھی پرانا اخبار نکالیں تو سفید صفحہ زرد اور کنارے بھربھرے ملتے ہیں۔ اس کے پیچھے لگنن، آکسیجن، روشنی اور تیزابیت کا ایک خاموش کیمیائی عمل ہے۔ جانیے اخبار پیلا کیوں ہوتا ہے اور اسے کیسے بچایا جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
خیبر پختونخوا میں 7 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور بنوں میں فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

October 6, 2026

خیبر پختونخوا: شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے موثر کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے پانچ کارندوں سمیت مجموعی طور پر سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت آپریشن کیا۔ یہ اقدام دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔

فورسز کی مؤثر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

بنوں میں پولیس مقابلہ

دوسری جانب ضلع بنوں کے علاقے فیروز فتح خیل میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ واقعہ تھانہ منڈان کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق شدید مقابلے کے بعد دو دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک افراد کی شناخت شیر ایاز خان اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دیکھیے: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

کبھی پرانا اخبار نکالیں تو سفید صفحہ زرد اور کنارے بھربھرے ملتے ہیں۔ اس کے پیچھے لگنن، آکسیجن، روشنی اور تیزابیت کا ایک خاموش کیمیائی عمل ہے۔ جانیے اخبار پیلا کیوں ہوتا ہے اور اسے کیسے بچایا جا سکتا ہے۔

November 25, 2026

شی جن پنگ نے چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی نمایاں مثال قرار دیا ہے۔

November 25, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب کو ہٹا کر رحمان گل کو نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ اس اچانک تبدیلی کے پس منظر اور مستقبل کی حکمت عملی کا مختصر تجزیہ۔

November 25, 2026

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی اور باغِ جناح میں عوامی جلسے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے کمشنر کراچی سے اجازت طلب کرلی گئی۔

November 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *