ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے اور باغِ جناح میں عوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی کو باضابطہ اجازت نامے کے لیے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہٰ احمد خان نے جلسے اور ریلی کے انعقاد کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامی انتظامات میں معاونت فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پارٹی نے 29 نومبر کو مجوزہ ریلی اور جلسے کے لیے انتظامی اجازت حاصل کرنے کا باضابطہ عمل شروع کردیا ہے۔





