خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
خیبر پختونخوا میں 7 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور بنوں میں فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

October 6, 2026

خیبر پختونخوا: شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے موثر کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے پانچ کارندوں سمیت مجموعی طور پر سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت آپریشن کیا۔ یہ اقدام دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔

فورسز کی مؤثر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

بنوں میں پولیس مقابلہ

دوسری جانب ضلع بنوں کے علاقے فیروز فتح خیل میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ واقعہ تھانہ منڈان کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق شدید مقابلے کے بعد دو دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک افراد کی شناخت شیر ایاز خان اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دیکھیے: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

غیر ملکی مندوبین نے پاکستانی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں نئے تجارتی مواقع کی نشاندہی کردی

November 25, 2026

افغان مزاحمتی گروپوں کی جانب سے 31 صوبوں میں 265 سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

November 25, 2026

ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے مرکزی دفتر پر مشتمل پی آئی ایف ٹاور ایک ہفتے میں دوسری بار حملے کا نشانہ بن گیا۔

November 25, 2026

اسپین نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *