"> بلوچستان میں فورسز کی بڑی کارروائیاں

بلوچستان میں فورسز کی بڑی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے، جبکہ گوادر کے علاقے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے میں میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔
قلات اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز

بلوچستان کے قلات میں فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک، جبکہ گوادر کے علاقے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے میں میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔

October 19, 2026

بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اکتوبر کو ضلع قلات کے علاقے جٹک آباد میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی۔

دوسری جانب ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس دوران میجر وجاہت وحید کی قیادت میں پیش قدمی کرنے والی سکیورٹی فورسز کی ٹیم کو دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں 34 سالہ میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔ ان کا تعلق لاہور سے تھا۔

وزیراعظم اور صدر کا خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور میجر وجاہت وحید کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطن کے دفاع کے لیے جان قربان کی۔ قوم کو اپنے بہادر سپوت پر فخر ہے۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور میجر وجاہت وحید کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور مقامی سہولت کاروں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

کلیئرنس آپریشن جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہیں گے۔

بیان میں وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

سعودی سفیر راجح طامی البقمی نے جی ایچ کیو میں عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں مکہ دفاعی معاہدے، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

October 19, 2026

سرگئی لاوروف ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی کشیدگی، جنگ کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔

October 19, 2026

چاغی کے دشوار گزار علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 19, 2026

مولانا فضل الرحمان کا سیاسی سفر: اصول یا مصلحت؟ کشمیر کمیٹی سے ڈی آئی خان کے نتائج تک ایک مختصر جائزہ۔

October 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *