"> فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک
مولانا کی سیاست

مولانا کی سیاست پر بڑا سوالیہ نشان

دہائیوں پر محیط اقتدار اور وزارتوں کی شراکت کے باوجود کے پی اور بلوچستان کیوں محروم ہیں؟ پڑھیے مولانا فضل الرحمان کی روایتی سیاست اور خطے کی پسماندگی پر ایک زبردست اداریہ۔

سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں بڑا آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اس کے خلاف 19 مقدمات درج تھے۔
فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک

قلعہ سیف اللہ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر عادل شاہ ہلاک، سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔

October 25, 2026

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عادل شاہ دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا اور 2024 سے گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک کمانڈر غیر مقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں رہائش فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا۔ وہ 2022 اور 2023 سے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا۔

ذرائع کے مطابق عادل شاہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 مقدمات درج تھے، جبکہ اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

بلومبرگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور اسرائیل میں انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، تاہم یہ فی الحال ایک امکان اور رپورٹ کا دعویٰ ہے۔

October 25, 2026

سی این این کی ڈاکیومنٹری نے افغان طالبان، ٹی ٹی پی کو ملنے والے امریکی اسلحے اور پاکستان کے سیکیورٹی چیلنجز پر اہم حقائق بے نقاب کر دیے ہیں۔

October 25, 2026

خیبرپختونخوا میں نئی صوبائی حکومت نے عوامی خدمات کی بہتری کے لیے باجوڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور پشاور میں نالیوں و گٹروں کی صفائی کی مہم تیز کر دی ہے۔

October 25, 2026

فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خوف سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، جبکہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

October 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *