مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور ان کی مدد کے لیے پہنچتا ہے۔
انہوں نے دہلی حکومت سے انصاف کی توقع پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ اگر کشمیری ہمت کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو ان کی شناخت مٹ سکتی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اٹھا رہا ہے، جس کی وجہ سے کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کشمیریوں کے حوالے سے اس کی نیت درست نہیں ہے۔





