"> سکیورٹی فورسز کی ڈرون حملے کے خلاف کارروائی

بلوچستان: فتنہ الہندوستان کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام، 5 ڈرون تباہ

ضلع خاران میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے پانچوں ڈرون تباہ کردیے۔
سکیورٹی فورسز کی ڈرون حملے کے خلاف کارروائی

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں سکیورٹی فورسز نے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے پانچوں ڈرون تباہ کردیے گئے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

October 30, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچوں ڈرون تباہ کردیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم ایک چیک پوسٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام پانچ ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

قطری ثالثوں کی امریکہ اور ایران کے درمیان سمجھوتے کے لیے تہران آمد؛ واشنگٹن کی کوآرڈینیشن سے سفارتی تلاش تیز ہو گئی۔

October 30, 2026

کراچی کے کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی سے 35 دکانیں اور 10 سے 12 جھگیاں جل گئیں۔

October 30, 2026

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو خطے میں آبی سیکیورٹی اور انسانی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

October 30, 2026

یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 324 جنگجو ہلاک اور 108 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ کارروائیاں تعز، مارب اور دیگر محاذوں پر جاری ہیں۔

October 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *