بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچوں ڈرون تباہ کردیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم ایک چیک پوسٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام پانچ ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔





