"> یمن: 24 گھنٹوں میں 324 حوثی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

یمن: حوثیوں کے خلاف بڑا آپریشن، 24 گھنٹوں میں 324 جنگجو ہلاک

یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 324 جنگجو ہلاک اور 108 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ کارروائیاں تعز، مارب اور دیگر محاذوں پر جاری ہیں۔
یمن : 24 گھنٹوں میں 324 حوثی ہلاک کر دیے گئے، ترجمان یمنی فوج

یمن میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں 324 ہلاکتوں کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 108 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں، جبکہ مختلف صوبوں میں لڑائی جاری ہے۔

October 30, 2026

یمنی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 324 جنگجو ہلاک اور ان کی 108 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

یمنی فوج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ ہلاکتیں مجموعی طور پر 982 فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں۔ ان کارروائیوں میں حوثیوں کے متعدد کمانڈرز بھی مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق طلوعِ یمن کے نام سے جاری آپریشن میں جنگی طیاروں، ڈرونز، توپ خانے اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کارروائیوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں، کمانڈ سینٹرز، فیلڈ کمانڈرز اور سنائپر پوزیشنز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق حوثیوں کی 108 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں، جن میں بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جنوب مغربی صوبے تعز میں سرکاری افواج نے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پیش قدمی کی ہے۔ اس علاقے میں حوثی جنگجو دوبارہ منظم ہونے اور نئی فورس تشکیل دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے فوجی ڈھانچے اور جنگجوؤں کی نقل و حرکت کو فضائی حملوں اور توپ خانے کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سرکاری افواج بعض مقامات پر پیش قدمی جبکہ دیگر علاقوں میں دفاعی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

بیان کے مطابق دارالحکومت صنعاء کے مشرقی محاذوں کے علاوہ الجوف، مارب اور البیضاء کے صوبوں میں بھی لڑائی جاری ہے۔ جنوبی اور جنوب مغربی محاذوں پر بھی فوجی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

یمنی فوج مختلف علاقوں میں حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں بھی ہٹا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ان سے لاحق خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

کبھی معاشی اصولوں کا تمسخر اڑانے والے طالبان کی ضدی پالیسیوں نے افغان تاجروں کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ سرحدیں بند ہونے سے انار سڑ رہے ہیں اور معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے۔

October 30, 2026

قطری ثالثوں کی امریکہ اور ایران کے درمیان سمجھوتے کے لیے تہران آمد؛ واشنگٹن کی کوآرڈینیشن سے سفارتی تلاش تیز ہو گئی۔

October 30, 2026

کراچی کے کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی سے 35 دکانیں اور 10 سے 12 جھگیاں جل گئیں۔

October 30, 2026

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو خطے میں آبی سیکیورٹی اور انسانی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

October 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *