ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن میں شکست تسلیم کرلی، ایران جنگ کو وجہ قرار دے دیا

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ کا مڈٹرم انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں 190 اور سینیٹ میں 17 نشستوں پر برتری حاصل

November 4, 2026

امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ریپبلکنز پر برتری حاصل کرلی ہے، جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کو ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے 190 اور ریپبلکنز کے 110 امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ 435 رکنی ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار ہیں۔

امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج میں بھی ڈیموکریٹس کو سبقت حاصل ہے۔ ڈیموکریٹک امیدواروں کو 17 نشستوں پر برتری کے بعد مجموعی تعداد 51 ہوگئی ہے، جبکہ ریپبلکنز کے امیدوار 8 نشستوں پر آگے ہیں اور ان کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ سینیٹ کی 100 نشستوں میں سادہ اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہیں۔

ٹرمپ کا نتائج تسلیم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم کریں گے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرلیں۔ تین امریکی خلابازوں نے خلا سے ووٹ کاسٹ کیا۔

مسلم امیدوار بھی میدان میں

امریکی مڈٹرم انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔ مشی گن سے فلسطینی نژاد امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب دوبارہ انتخابی میدان میں ہیں، جہاں ان کا مقابلہ چار امیدواروں سے ہے۔

کیلیفورنیا میں عائشہ وہاب کا مقابلہ اپنی ہی جماعت کی امیدوار میلیسا ہرنینڈز سے ہے۔ اس کے علاوہ ریپبلکن امیدوار جیمز ہوپر سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی انتخابی مقابلے میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے اپنے پہلے مقامی ساختہ میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

November 4, 2026

امریکی مڈٹرم انتخابات میں دو مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔ غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس پہنچ گئے۔

November 4, 2026

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں نیشنل فریڈم فرنٹ کے حملے کے بعد طالبان کے عسکری کندک میں شدید خوف پھیل گیا، واقعے میں 3 طالبان ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔

November 4, 2026

امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے بعد پی ٹی آئی ایک بار پھر غیر ملکی سیاست سے امیدیں وابستہ کر رہی ہے، جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عدالتی نظام پر ان تبدیلیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *