ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ مل گیا، بلڈنگ کو 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرینگے، محسن نقوی

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
محسن نقوی، اسلام آباد فائیو اسٹار ہوٹل، سی ڈی اے

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ حکومت کو مل گیا، محسن نقوی نے آئندہ چند ماہ میں عمارت کو 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی عمارت کو آئندہ چند ماہ میں 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اور سفارشات کی منظوری کے بعد حکومت کو عمارت کا قبضہ مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔ عمارت کے معاملے پر کارروائی کے وقت بعض حلقوں نے اعتراضات اٹھائے تھے، تاہم حکومت نے قانونی کارروائی جاری رکھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری عمارت ہو یا گرین بیلٹ، غیر قانونی قبضے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہر کی زمینوں پر بڑے پیمانے پر قبضے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں کی حدود میں رہیں اور سرکاری زمین پر تجاوزات ختم کریں۔

اسلام آباد میں ہوٹلوں کی کمی

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کو ہوٹل میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے کسی بڑی ہوٹل چین کے ساتھ معاہدہ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہوٹلوں کی شدید کمی ہے اور یہ عمارت بھی بنیادی طور پر اسی مقصد کے لیے بنائی گئی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمارت کے معاملے میں جن افراد کو نقصان پہنچا، ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ تاہم قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے عقب میں ایک ہزار ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے، جہاں سفاری پارک بنانے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

November 4, 2026

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

November 4, 2026

طلبہ سیاست سے عسکریت پسندی تک کا سفر طے کرنے والے بشیر زیب کون ہیں، جنہیں کالعدم بی ایل اے نے سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

November 4, 2026

ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو کچھ بڑا کرنا ہوگا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *