ایران اور روس کے درمیان ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا

ایران اور روس کے درمیان ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا، برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کا دعویٰ۔
ایران روس ایس 400 معاہدہ

ایران اور روس کے درمیان ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق روس جلد ایران کو جدید دفاعی نظام فراہم کر سکتا ہے۔

November 8, 2026

ایران اور روس کے درمیان جدید ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت روس جلد ایران کو یہ جدید دفاعی نظام فراہم کر سکتا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت میں ایس 400 نظام کی فراہمی کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر اور ایرانی حکام کے حالیہ دوروں کے دوران دفاعی تعاون کے علاوہ گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔

اخبار کے مطابق روس کئی برس سے ایران کو ایس 400 نظام فروخت کرنے کا عندیہ دیتا رہا ہے، تاہم اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کے خدشے کے باعث اس معاملے پر پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے حالیہ عرصے میں روس کے ساتھ ہتھیاروں کی فراہمی کے متعدد معاہدے کیے ہیں۔ یہ معاہدے ایران کی طویل مدتی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد امریکہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں اپنی دفاعی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔

دی ٹیلی گراف نے ایران کے لیے روسی میزائلوں کی تیاری کا بھی انکشاف کیا ہے، جنہیں ہیلی کاپٹر سے فائر کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کے دورہ ماسکو کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر بھی سوالات اٹھے ہیں کہ روس ایران کی مدد نہیں کر رہا۔

متعلقہ مضامین

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *