ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے جھنڈو خیل میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ان کا ایک کزن شامل ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کے 2 بچے اور ایک بھتیجا جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عالیان، عاشق اللہ اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والا شخص جاں بحق بچوں کا والد ہے۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔





