ہنگو میں پولیس پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 اغوا

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔
ہنگو میں پولیس پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 اغوا

ہنگو میں شاہ الماس پیر پہاڑی پر پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔

November 9, 2026

ہنگو میں شاہ الماس پیر پہاڑی پر قائم پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ حملہ آور 3 اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کے مطابق اغوا کیے گئے تینوں اہلکاروں کو دہشت گرد سمانہ پہاڑی کے علاقے خانانو کوٹہ کی جانب لے گئے ہیں۔ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری اور مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے تعاقب جاری ہے۔

دوسری جانب حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل فیروز علی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہنگو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی، پاک فوج اور پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ابراہیم زئی روانہ کردیا گیا۔

دیکھیے: علامہ اقبال: ایک خواب، ایک فکر

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں 12 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز دیتے ہوئے زبان، نسل اور سیاسی مفادات کو بنیاد بنانے کی مخالفت کی ہے۔

November 9, 2026

جے یو آئی (ف) کے سرگودھا ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید اور سابق ایم پی اے فرخ امتیاز کھوکھر نے جماعت کے سیاسی مؤقف اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *