پاکستان رواں ماہ کے آخر میں مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان شریک ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔
اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ تینوں ممالک کی قیادت باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کرے گی۔
مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا۔ اس سے قبل دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک ترکیہ اور دوسرا سعودی عرب میں ہوا تھا۔۔
دیکھیے: علامہ اقبال: ایک خواب، ایک فکر





