امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد کر دی۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ناکام

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایوان نمائندگان نے قرارداد 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد کر دی۔

November 11, 2026

امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد مسترد کر دی۔ قرارداد کے حق میں 204 اور مخالفت میں 211 ووٹ آئے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی ایران کے شہر میناب میں اسکول پر امریکی حملے میں بچوں اور دیگر شہریوں کی ہلاکتوں کے الزامات پر شروع کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔ تاہم، ایوان نمائندگان میں مطلوبہ حمایت نہ ملنے کے باعث قرارداد مسترد ہو گئی۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایران کے شہر میناب میں اسکول پر امریکی حملے کے دوران مسلسل تین ٹام ہاک میزائل داغے گئے، جن کے نتیجے میں 120 بچے، 26 اساتذہ، سات والدین، ایک بس ڈرائیور اور چھ ماہ کی حاملہ خاتون ٹیچر ہلاک ہوئیں۔

مواخذے کی قرارداد میں ہیگسیتھ پر امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کے غلط استعمال کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران مواخذے کی کوشش کو تماشا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی فوجی کارروائیاں قانونی حیثیت رکھتی ہیں اور مواخذے کی قرارداد ان کے خلاف بے اثر رہے گی۔

ٹرمپ کی وزیر جنگ کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پیٹ ہیگسیتھ کا دفاع کیا اور ان کے مواخذے کا مطالبہ کرنے والے ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے میسی کو ناکام اور بیمار ذہنیت کا حامل شخص قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہیگسیتھ نے دو جنگیں جیتی ہیں اور وینزویلا اور ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کو کامیابی سے سنبھالا ہے۔

متعلقہ مضامین

افغان طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں کے ردعمل میں کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کے ساتھ تمام دوطرفہ سیریز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

November 11, 2026

عمران خان کو رات گئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آنکھوں اور بلڈ پریشر کے معائنے کے بعد انہیں ضروری ادویات تجویز کی گئیں۔

November 11, 2026

نیب نے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کے خلاف این ایچ اے کے اربوں روپے کے سڑک اسکینڈل اور پاکستان پوسٹ میں ہزاروں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

November 10, 2026

فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ منیر ستوری نے افغان طالبان کے ساتھ روابط بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان حکومت کو جائز حیثیت دینے سے گریز کرے۔

November 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *