بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رات گئے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا طبی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے بعد انہیں ضروری ادویات تجویز کرکے دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو رات گئے سخت سکیورٹی میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ اس دوران ان کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا چیک اپ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی اور ادویات تجویز کی گئیں۔ بعد ازاں انہیں سخت سکیورٹی میں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق اس سے قبل اتوار 8 نومبر کو بھی اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔ تاہم، ان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔





