ای سی او اجلاس: پاکستان کا افغان طالبان کو دعوت دینے سے انکار، کابل کو تنہائی کا سامنا

پاکستان کی جانب سے ای سی او سربراہی اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے پر افغان طالبان کے عہدیدار ذاکر جلالی نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ای سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر افغان طالبان کا ردِعمل، ذاکر جلالی برہم

پاکستان نے ای سی او سربراہی اجلاس میں افغان طالبان کے وفد کو مدعو نہیں کیا جس پر ذاکر جلالی نے ناراضی ظاہر کی۔ مبصرین کے مطابق تجارت اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتیں۔

November 16, 2026

پاکستان کی جانب سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغان طالبان کے وفد کو مدعو نہ کرنے پر کابل میں ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

افغان طالبان کی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار ذاکر جلالی نے تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر تحفظات اور ناراضی ظاہر کی ہے۔

سفارتی ذرائع اور مبصرین کے مطابق پاکستان نے طالبان حکومت کے وفد کو یہ دعوت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی مبینہ حمایت اور کارروائیوں کے باعث نہیں دی۔

اس مؤقف کے حامی حلقوں کا کہنا ہے کہ علاقائی تجارت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، اس لیے امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔

مبصرین کے مطابق طالبان حکومت کے حوالے سے پاکستان کے اس دوٹوک مؤقف کو عالمی سطح پر بھی تائید حاصل ہے، کیونکہ امریکہ اور چین بھی کابل انتظامیہ پر دہشت گرد گروہوں کو قابو میں رکھنے میں ناکامی پر تنقید کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

آزاد کشمیر احتجاج کے دوران اہلکاروں کی شہادت، زخمی ہونے اور اغوا سے متعلق اہم دعوے سامنے آگئے۔

November 16, 2026

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، طالبان دہشت گردی کے خدشات دور کریں تو تعلقات میں مزید پیش رفت ممکن ہے۔

November 16, 2026

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی اور حکومتی فورسز کی پسپائی کے دوران سعودی عرب نے اتحادی افواج کا کمانڈر تبدیل کردیا۔

November 16, 2026

شہباز شریف سے عباس عراقچی سمیت ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور علاقائی روابط پر اتفاق۔

November 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *