آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات سے متعلق ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
ان کے مطابق احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 16 اہلکار شہید اور 237 زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکار بھی شامل ہیں۔
احمد رضا قادری نے بتایا کہ احتجاج کے دوران 55 سرکاری اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، جنہیں بعد میں بازیاب کرا لیا گیا۔
انہوں نے ایک شہید سب انسپکٹر کی میت کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ان کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پھیلائی گئی۔
ان واقعات کے بعد احتجاج کے پُرامن ہونے کے دعوؤں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے۔
دیکھیے ، مقبوضہ کشمیر میں سی آر پی ایف پر حملہ: بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب





