مقبوضہ کشمیر میں سی آر پی ایف پر حملہ: بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں سی آر پی ایف چیک پوسٹ پر حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیقات اور ثبوت کے حسبِ روایت پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی۔
مقبوضہ کشمیر میں سی آر پی ایف پر حملہ

کولگام میں سی آر پی ایف پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور ریٹائرڈ جنرلوں کا بغیر ثبوت پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب، سرکاری سطح پر کوئی ثبوت موجود نہیں۔

November 11, 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں میر بازار کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے حملہ کر کے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ ابتدائی اطلاعات میں حملہ آوروں کی شناخت، تعلق اور مقصد کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی کولگام میں موجودگی اور دن دہاڑے چیک پوسٹ پر حملے نے بھارتی سیکورٹی فورسز اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے “حالات معمول پر ہونے” کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ اپنی شدید ناکامی اور سیکورٹی لیپس کو چھپانے کے لیے بھارتی وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس اور سی آر پی ایف کی ہنگامی پریس کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

حسبِ روایت، تحقیقات کے آغاز، سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل جانچ پڑتال اور کسی بھی باضابطہ تصدیق سے پہلے ہی بھارتی میڈیا اور ریٹائرڈ جنرلوں نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی۔ ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ جیسے بھارتی گودی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا نشر کرنا شروع کر دیا، جس کا مقصد محض اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا ہے۔

یہ بات انتہائی اہم ہے کہ کسی سرکاری اعلامیے، ایف آئی آر یا کسی تحریری رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں، کیونکہ سرکاری سطح پر الزام عائد کرنے کے لیے ثبوت درکار ہوتے ہیں جو بھارت کے پاس موجود ہی نہیں ہیں۔ یہ روایتی کہانی صرف میڈیا اینکرز اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے ذریعے سکرپٹ کی گئی ہے۔ پاکستان نے بھارتی میڈیا کے اس من گھڑت پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت ثبوت پیش کرے یا پھر بے بنیاد الزامات سے گریز کرے۔

متعلقہ مضامین

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارت کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا قد بڑھ گیا ہے۔

November 11, 2026

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار سمیت 10 اہلکار شہید ہوگئے۔

November 11, 2026

اسلام آباد کے مارگلہ ڈائیلاگ میں بھارتی تجزیہ کار پروین ساہنی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا بھارتی بالادستی نہ ماننے کا مؤقف درست تھا۔ انہوں نے بھارتی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا۔

November 11, 2026

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کے متنازع قوانین ختم کرنے اور 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے بل پیش کر دیے گئے۔

November 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *