جنوبی افریقا میں ایک ہی رات فائرنگ کے دو واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پہلا واقعہ کوازولو ناتال میں پیش آیا، جہاں ایک گاڑی سے 8 مردوں کی لاشیں ملیں۔
دوسرا واقعہ پریٹوریا میں پیش آیا، جہاں ایک جھونپڑی سے 9 افراد کی لاشیں ملیں۔ ان میں 6 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم فائرنگ کے پیچھے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں اپریل سے جون 2026 کے دوران 5 ہزار 427 افراد قتل ہوئے۔





