شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امن و امان کی بحالی کے بعد زندگی کی رونقیں ایک بار پھر لوٹ آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو میں ایک مقامی ننھا بچہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے سامنے بے خوف و خطر ہو کر قلابازیاں لگاتے اور کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
اس دل کو چھو لینے والے منظر نے صارفین کو جذباتی کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس ویڈیو کو محض ایک بچے کا کھیل نہیں بلکہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے اعتراف اور اظہارِ تشکر قرار دیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جس خطے میں ماضی میں بارود کی آوازیں گونجتی تھیں اور بچے خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے، آج وہاں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بچوں کے قہقہے گونج رہے ہیں۔
میر علی کی مٹی پر ایک ننھا بچہ اپنے بہادر سپاہیوں کے سامنے پرفارم کر رہا ہے، یہ قلابازی نہیں، شکریہ ہے۔ جن جوانوں نے علاقہ دہشتگردوں سے پاک کیا، آج انہی کے سامنے بچے بے خوف کھیل رہے ہیں۔
— Markhor KPK (@MarkhorKpk01) November 17, 2026
یہی اصل فتح ہے، یہی اعتماد ہے، یہی پاکستان۔ ہم اس قوم کے حوصلےاور سپاہیوں کی جوانمردی کے… pic.twitter.com/zTWS2WY5sz
سوشل میڈیا صارفین نے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں نے اپنا لہو دے کر اس مٹی کو دہشت گردی سے پاک کیا ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ مقامی آبادی اور فورسز کے درمیان یہ مضبوط اعتماد اور پیار اصل فتح کی علامت ہے، جس کے لیے پوری قوم اپنے محافظوں کی مقروض رہے گی۔
دیکھیے ؛ فتنہ الخوارج کی مالی معاونت کے ذرائع بے نقاب، ڈالر اور بھتہ خوری کے شواہد سامنے آگئے





